ڈالنے میرے سیاہ بخت پہ کالے بادل
چل دیے خوب پر و بال نکالے بادل
وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل
دو گھڑی کے لیے، اللہ! ہٹا لے بادل
سُن لے ترسے ہوئے مے خواروں کے نالے بادل
تو بھی مسرور ہے اے! رنگ جما دے، بادل
آج یوں جھوم کے کچھ آ گئے کالے بادل
سارے میخانے کے کھلوا گئے تالے بادل
اُس کی ڈوبی ہوئی قسمت کا نہ تارا اُبھرا
پھر تیری دید کا مشتاق ترستا ہی رہا
آسماں صاف شبِ وصل، سحر تک نہ ہوا
اُس نے ہرچند دعا مانگ کے ٹالے بادل
خاطرِ شوق تہِ تیخ سب نظام نہ کر
نسیم وجد میں ہے اس طرح خرام نہ کر
بال کھولے ہوئے یوں سیر سرِ بام نہ کر
تیری زلفوں کی سیاہی نہ اُڑا لے بادل
ٹکٹکی باندھ کر آکاش کو اُن کا تکنا
آخری پہر تلک پہلو میں بیٹھے رہنا
وقتِ رخصت عجب انداز سے اُن کا کہنا
پھر دعا کل کی طرح مانگ۔ بُلا لے بادل
بس میں عاجزؔ ہو تو تاروں کی تان چادر دوں
تیرہ بختیِ شبِ تر میں اُجالے بھر دوں
میں تو برسات میں بھی چاندنی صدقے کر دوں
اے قمر! کیا کروں جب مجھ کو چھپا لے بادل؟