Poetry ·

آہو

عجیب ہے اضطرابِ آہو۔
نہ ہوش، نہ مہو خوابِ آہو۔

وہ تو کہ صیّادِ بے ترحُّم۔
یہ میں کہ خانہ خرابِ آہو۔

بھڑکتا وہ پُر شباب آتش۔
جھلس کے یہ دل کبابِ آہو۔

پکاریں مقتل میں اس ادا سے:
"جنابِ عزت مآبِ آہو!"

کدھر ہے صیّاد؟ آئے۔ پکڑے۔
بھٹکتا ہے نیم خوابِ آہو۔

جو پوچھا اُن کے خرام بابت۔
دیا کسی نے جوابِ آہو۔

اسیرِ حسن۔ اور رہائی عاجزؔ؟!
یہ خواب، بس ایک خوابِ آہو۔