السلام! اے سرور دنیا و عقبیٰ ﷺ السلام!
کُل کے والی. کُل کے آقا. کُل کے مولیٰ ﷺ. السلام!
جان و دل، اولاد و والد، والدہ تم پر فدا.
سیدی یا مرشدی ﷺ یاسین و طهﷺ السلام!
کر دیا پہنا کے تاج ختم خیل مرسلیں،
خالق یکتا نے یکتاؤں میں یکتا. السلام!
آپ کی ذات کریمی ﷺ کے علاوہ اور ہے،
عاصیوں کا روز محشر کون ملجا؟ السلام!
آفریں! ہر مجرمِ عصیاں کے استقبال کو،
بانہیں پھیلائے تمہارا آشیانہ السلام!
ایسا منہ، ایسا شکم. اور ایسا مشروب و طعام.
قاسمِ جملہ نِعَم فی الدّین و دنیا ﷺ. السلام!
شہر طیبہ میں سکونت مستقل مجھ کو ملے.
میری جاء ہلکا سا ابرو کا اشارہ. السلام!
واہ عاجز! رفعت قسمت، "ریاض الجنہ" میں،
جالیوں کے پہلو میں کہتا ہے "آقا ﷺ السلام!"