دل میں ایک آگ سی لگا رہی ہے آپ کی یاد.
ہولے ہولے یہ جاں جلا رہی ہے آپ کی یاد.
ہے مسہری پہ کروٹوں کی دم بہ دم تکرار.
خوب شدت پکڑتی جا رہی ہے آپ کی یاد.
سرِ نگاہ عکس ہے تو... مگر دھندلا سا.
ضرور ہم سے کچھ چھپا رہی ہے آپ کی یاد.
غمِ حیات، غم روزگار اور غم دل.
ایک اک کر کے سب بھلا رہی ہے آپ کی یاد.
عاجز اب کچھ بھی سوچنے سے ہو گئے عاجز.
ابر بن کر خرد پہ چھا رہی ہے آپ کی یاد...