Poetry ·

توبہ

مولا بلند ہاتھ ہیں تیرے حضور آج.
ہے حاضر دربار تیرا پُر قصور آج.

نیکی کی ہے رغبت نہ شر سے احتراز ہے.
بے حد زبان ہو چکی میری دراز ہے.
سنت کا اہتمام نہ تیرا لحاظ ہے.
خالی خشُع خضوع سے میری نماز ہے.
پژ مردہ دل تو روح بھی بے سرور آج.
ہے حاضر دربار تیرا پُر قصور آج.

اس وقت سے بچا کہ اجل سر پہ کھڑی ہو.
اور میرے دل کو عشرت دنیا کی پڑی ہو.
ہو جاں کنی کا مرحلہ، تکلیف کڑی ہو.
ایسے میں مجھے دید رسول عربی ہو. صلي الله عليه وسلم.
مقبول کر دعا ضرور بالضرور آج.

اس عاجزِ محتاج کرم پر نگاہ کر.
اے عفو! اس پہ اپنی کشادہ پناہ کر.
ناقص سی عرض ہے، قبول بارگاہ کر.
دل پر حرام میرے حبّ مال و جاہ کر.
کر دے نفَس پرستی کا بت چور چور آج.
ہے حاضر دربار تیرا پر قصور آج.