Poetry ·

غزل

بزم اشکوں کی یوں پلکوں پہ سجایا کرتے
شمع بیتاب کو آئینہ دکھایا کرتے۔

دلِ ویراں میں کاش جلوہ گر وہ ہوتے اور
پردہ اپنے رخ روشن سے اُٹھایا کرتے۔

بھڑکتے آس کے شعلوں کو ہوا اور نہ دے
نہیں تر چہرہ و دامن کو رلایا کرتے۔

گر اختیار نگاہوں پہ ہمیں ہوتا تو
کیوںکر ابلیس کے ہم دام میں آیا کرتے؟

اجل تو بازی کئی بار جیت لیتی اگر
بوقت مرگ، وہ ملنے کو نہ آیا کرتے۔

سحر کے جھونکے میرے کوچے کو مہکا جاتے
ہوا کے رخ پہ جو زلفیں وہ گرایا کرتے۔

ہائے ساقی وہ کیا شب روز تھے سُکھ چین کے جب
جامِ الفت وہ ہمیں بھر کے پلایا کرتے۔

جو شہر بھر نے اس کی مدح میں دیوان لکھے
کیوںکر عاجزؔ تیرے دفتر میں سمایا کرتے؟