Poetry ·

سالگرہ مبارک

اے جانِ روح! رفیقِ عصر! ہو تم کو مبارک سالگرہ۔
اے راحتِ دل! فرحانِ نظر! ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

تعریف تیری کیسے میں کروں؟ الفاظ نہیں شایانِ شاں۔
کہیں میری ہی نہ لگ جائے نظر! ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

دنیا کی تجھے ہر خوشی ملے۔ تیری عمر بسر ہو راحت میں۔
ہر سحروغروب و شام و عصر۔ ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

تیرے نام کی ہر سو شہرت ہو۔ تو فخرِ قوم و ملّت ہو۔
کرتا ہوں دعا یہ شام و سحر۔ ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

جو ہو کوئی برائی تو بہتر ہو۔ سنّت کا نبیﷺ کی تو پیکر ہو۔
تیری خو ہو سخاوت و صبر و شکر۔ ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

تجھے شہرتِ نیک و خاص ملے۔ تیرے نام کا ہر جاء چرچا ہو۔
ہر گلی، نگر، ہر ملک و شہر۔ ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

ہے اپنی رفاقت کچھ پل کی۔ آخر کو چلے ہی جانا ہے۔
تمہیں اپنی رِہ، ہمیں اپنے ڈگر۔ ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

لیکن جو ساتھ ہیں روح و دل، تو یہ سب سے پکّا ناطہ ہے۔
پھر کیسی جدائی؟ کیسی فکر؟! ہو تم کو مبارک سالگرہ۔

ہاں تم نے جو دی تھی treat ہمیں۔ وہ night رہے گی یاد سدا۔
complete کرو یہ line اگر تو ہے تم کو مبارک سالگرہ۔۔۔

توقیر کی سالگرہ پر محبت بھرا تحفہ۔