خوش آمدید ماہِ قربت پروردگار
کہ تو اللہ کی رحمت کا ہے ہم پر حصار
اُٹھائے کاسۂ مہہ منتظر ہیں کب سے ہم
کہ تشنہ کاموں پہ کھل جائے ترا بحر کرم
تیرے حوالے کیں بندے نے اپنی ایک اک غرض
کہ ربّ پاک نہ ٹالے گا تیرے کوئی عرض
خدا نے کیسا مکرّم دیا ہمیں تحفہ
ثبوت ہے تو حبیبﷺ و محبّ کی قربت کا
فدا ہوں روح و جاں۔ مہمانِ ربّ دوجہان
تیرے طفیل ہوگا ہم پہ وا بابِ ریان