Poetry ·

منقبت

عالم میں یہ تحریر ہے عظمت حسینؓ کی۔
قران کی تفسیر ہے سیرت حسینؓ کی۔

اسلام کو دبا نہ سکے گا کوئی یزید۔
چن لی ہے دینِ حق نے امامت حسینؓ کی۔

زائر ہے روئے مرتضیٰؓ و روئے نبیﷺ کا۔
جس شخص نے بھی کی ہے زیارت حسینؓ کی۔

ہے نیزے پہ مصروفِ تلاوت یہ کس کا سر؟
اے شمر لعیں! دیکھ کرامت حسینؓ کی۔

گر مقصدِ کربل کوئی پوچھے تو بتا دو۔
ایمان کے بقا ہے شہادت حسینؓ کی۔

مولیٰ! نبیﷺ کے صدقے ہے عاجزؔ کی التجا۔
جنت میں ہو نصیب رفاقت حسینؓ کی۔