کرتے ہوآبیاری اپنے لہو سے اسکی۔
اُمّید پر کہ تم سے پاسِ وفا کرے گی۔
یہ خود پرست لوگوں کی انجمن ہے پیارے!
اِک غیر کی فغاں کا احساس کیا کرے گی؟
اِس صفۡت استقامت کے جبلِ باصفا کو۔
اس تشنۂِ شہادت کے شوقِ انتہا کو۔
اِس سرفروش عاشق کے شوقِ بے ریا کو۔
دنیا کی کوئی طاقت کیسے فنا کرے گی؟
پستی پہ اس کی نہ جا۔ قلت پہ اسکی نہ جا۔
یہ ملکۂِ فقر ہے۔ غربت پہ اسکی نہ جا۔
تاریخ کہہ رہی ہے حالت پہ اسکی نہ جا۔
یہ قوم، دیکھ لوگے۔ محشر بپا کرے گی۔