Poetry ·

گرہ

دعا کی صورت میں اس کی خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلیں
جو میرئ آنکھوں سے اشک نکلیں
انھی کے بدلے میں اے خدایا!
تو جب بھی اس کا نصیب لکھنا
عروج لکھنا
کمال لکھنا
کبھی نہ حرف زوال لکھنا۔

گرہ

عطا ہو فریاد کا قرینہ۔
عبث ہو میری ردا کبھی نہ۔
میری دعا کی بے ربطگی میں۔
شعارِ نظم و جمال لکھنا۔
عروج لکھنا۔
کمال لکھنا۔
کبھی نہ حرفِ زوال لکھنا۔۔۔